• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی بورڈ کے37درخواست گزاروں کو مستقل کئے جانے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمٰن لودھی نےراولپنڈی تعلیمی بورڈ کے37درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کے احکامات پیش کرنے پر چیئر مین اور سیکرٹری راولپنڈی بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ۔بدھ کو سیکرٹری بورڈ حامد رانا نے پیش ہوکر نوٹیفکیشن عدالت عالیہ میں پیش کیا۔ آصف اقبال وغیرہ38درخواست گزاروں نے تنویر اقبال خان ایڈووکیٹ کے ذریعے توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا  تھاکہ عدالت عالیہ نے مستقل کرنے کا حکم 7جون کو جاری کیا تھا۔جس کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کی گئی لیکن کوئی حکم جاری نہیں ہوا۔لیکن بورڈ نے تاحال ان کو مستقل نہیں کیا جو عدالت عالیہ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ 
تازہ ترین