لاہور کے علاقے مصری شاہ میں نیلم سیمنا چوک کے قریب دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔
نیلم سینما چوک کے قریب دکان میں قائم ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی ،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ، جس کے بعد دکان میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔