میرپورخاص+ڈگری(نامہ نگاران)میر پور خاص میں بھی الطاف حسین کی تصاویر ہٹانے کاآپریشن شروع ہو گاعوام نے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کی تصاویر ہٹانے کے لئے جمعرات کو مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں شہر کے مختلف داخلی راستوں کے علاوہ اندرون شہر کے مختلف علاقوں سے الطاف حسین کی بڑی بڑی تصاویر،پورٹریٹ اور ہورڈنگز ہٹا دیئے گئے جس میں ہیوی مشینری کا استعمال بھی کیا گیا۔کارروائی میں حصہ لینے والے عملہ کو شہرکے کسی بھی حصہ سے کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ڈگری۔ ضلع بھر میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ طور پر الطاف حسین کی تصاویر و بینرز اتارنے شروع کردیئے ہیں۔