• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹی ٹوئنٹی: راولپنڈی نے اسلام آباد کو شکست دے دی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) نیشنل ٹی 20کرکٹ کپ کے پانچویں روز پشاور نے فاٹا کو 7 وکٹ اور راولپنڈی نے اسلام آباد کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ فاٹا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 114 رنز بنائے یاسر حیدر 7 بلال آصف 29 اور عمر صدیق 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ پشاور کی جانب سے انور علی نے 3، زوہیب خان ، عمران خان جونیئر ،وقاص مقصود اور عمران خالد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پشاور نے مطلوبہ ہدف 13 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ۔اسرار اللہ نے 50، رفعت اللہ مہمند نے 23 اور قمر زمان نے 18 رنز بنائے۔ فاٹا کی جانب سے بلال آصف اور آصف علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ انور علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں اسلام آباد نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر 174 رنز بنائے۔ امام الحق نے 54 جبکہ عادل امین نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ شاہد آفریدی نے 13گیندوں پر 26 رنز ناٹ آئوٹ بنائے جس میں دو چھکے بھی شامل تھے ۔ ذوالفقار بابر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جواب میں راولپنڈی نے عمر امین کی 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا ۔ مختار احمد نے 40اور حماد اعظم نے 34 رنز بنائے۔ محمد عرفان نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ عمر امین کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
تازہ ترین