• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن (اے پی پی) انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز میں آئرلینڈ، ڈنمارک، بیلاروس اور چیک ریپبلک کی ٹیموں نے فتوحات حاصل کیں۔  آئرلینڈ نے اومان کو با آسانی 4-0 گولز سے ہرایا، اس فتح کے ساتھ ہی آئرش فٹ بالر روبی کین کا انٹرنیشنل کیریئر بھی اختتام ہو گیا۔ انہوں نے آخری میچ میں ایک گول بھی کیا۔ چیک ریپبلک نے آرمینیا کو 3-0 گولز سے شکست دی، ڈنمارک نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 گولز سے ہرایا، بیلاروس نے ناروے کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دی، مالٹا اور ایستونیا کے درمیان مقابلہ بھی دلچسپ رہا تاہم مقابلہ 1-1 گول برابری پر ختم ہوا، ترکی اور روس کے درمیان میچ بغیر کسی گول برابری پر ختم ہوا۔ مراکش اور البانیہ کے درمیان مقابلہ بھی بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
تازہ ترین