• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی چاہتے ہیں توپی ٹی آئی کے قافلے میں شامل ہو جائیں،شاہ محمود

ملتان(سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے 3ستمبر کے احتساب مارچ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام  جاری کردیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ 3ستمبر پاکستان مارچ میں اہلیاں لاہور سے گزارش ہے کہ بھر پور طریقے سے شرکت کریں اگر آپ اس ملک کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں کرپشن سے چھٹکارہ چاہتے ہیں اگر آپ پانامہ تحقیق چاہتے ہیں اگر آپ چاہتے ہیں کہ جنہوں نے ملک کی دولت لوٹی اور اسے باہر منتقل کیا وہ بے نقاب ہوں اور قانون کی گرفت میں آئیں تو آئیں تحریک انصاف کے قافلے میں عمران خان کے ساتھ شامل ہو جائیں، دریں اثنا  تحریک انصاف ملتان نے لاہور میں 3ستمبر کو ہونے والے احتجاجی جلسہ اورریلی میں شرکت کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے اور قافلہ کمیٹیاں تشکیل  دیدی ہیں  ، این اے 148 کی کمیٹی کے کنونئیر زین قریشی ہوں گے اور اراکین میں ڈاکٹر اختر ملک اور عباس راں شامل ہوں گے ، این اے 151 کی قافلہ کمیٹی کے انچارج  سلمان قریشی اور اراکین  وسیم خان بادوزئی ،احمد حسن دیہڑ ،کیپٹن ناصر مہے ،این اے 152 کی قافلہ کمیٹی کے انچارج ابراہیم خان اور این اے 153 کی کمیٹی کےانچارج  عباس کھاکھی اور محمد بخش لانگ  ہوں گے،ان  کمیٹیوں کی سربراہی میں   متعلقہ حلقوں کے کارکنوں کے قافلے تین ستمبر کو صبح پانچ بجے این ایل سی بائی پاس پر پہنچیں گے جہاں سے مرکزی قافلہ کی شکل میں وہ لاہور روانہ ہوں گے ،انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ روز ضلعی دفتر پی ٹی آئی میں اعجاز جنجوعہ کی صدارت میں اجلاس ہوا ،جس میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ تحریک انصاف اپنا مشن پورا کرے گی اور لیگی حکمرانوں کو عوام کے سامنے جواب دینا ہوگا ا،اجلاس میں حسین علے زئی ، محمد یوسف ڈمرا ، در نواز خان ، امجد عباس ،جواد امین ،ذہین کنول ، نورفاطمہ ،آمنہ چوہدری و دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین