گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ اللہ بخش، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کیرانوالہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگووال غربی، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کیرانوالہ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول منگووال غربی کا دورہ کیا۔ اساتذہ اور طلباء کی حاضری چیک کی اور تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، پی ایس او عثمان سرور و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سرکاری سکولوں کے دورہ کے دوران مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور زیر تعلیم طلباء سے تدریسی سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ان تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ اساتذہ و طلباء کی سو فیصد حاضری یقینی بنائی جائے، طلباء کی تعلیم کے ساتھ ان کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔