• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات، بیٹے کاجائیداد کے تنازع پر پنکھوں کے کارخانہ پرقبضہ کی کوشش

گجرات (نمائندہ جنگ) پولیس نے فیکٹری ایریا میں پنکھوں کے کارخانہ  میں داخل ہوکر قبضہ  کی کوشش  کرنے، مزاحمت پر دھاوا بولنے،  فیکٹری مالک محمد قاسم  اور صنعتکار عدنان نسیم سیٹھی وغیرہ کو دھمکیاں دینے  اور  ہاتھا پائی پر فیکٹری مالک  کی رپورٹ پر سوتیلی ماں عظمیٰ طارق، ثقلین عرف علی وڑائچ، امجد جاوید، علی حیدر، عنصر اور عالم ندیم وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،  ملزمہ عظمیٰ طارق کا اپنے سوتیلے بیٹے قاسم طارق جاوید کے ساتھ جائیداد کا تنازع  ہے۔ 
تازہ ترین