پشاور(خبر نگار خصوصی)پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سینئر رہنما ریاض خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستان کے خلاف منفی اور نفرت آمیز باتیں کرنا قابل مذمت ہے ‘ ان کے خلاف سخت کارروائی کرکے انہیں عبرت کا نشان بنا یا جائے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کو جنرل پرویز مشرف نے مضبوط کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک کے ساتھ غداری کرنے پر الطاف حسین کے خلاف لندن میں کاروائی کرکے انہیں سخت سزاد ی جائے ۔ انہوں نے ایم کی ایم کی طرف سے میڈیا کے دفاتر پر حملوں کی بھی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی صحافت پر حملہ کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔