• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان دھماکے:کراچی بارکل عدالتی امورکا بائیکاٹ کریگی

Karachi Sindh Bar Council Boycott Tomorrow
مردان میں کچہری پر حملے کے خلاف کراچی بار نے 3 ستمبر کو عدالتی امور کے بائیکاٹ جبکہ سندھ بار کونسل نے یوم سیاہ منانے کااعلان کردیا۔

صدر کراچی بار محمود الحسن نے مردان کچہری حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 3ستمبر کو عدالتی امور کے بائیکاٹ کااعلان کردیا۔

کراچی بار کے صدر کے مطابق وکلاءکل عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے جبکہ جیلوں سے بھی قیدیوں کو عدالت میں پیش نہیں کیاجائے گا۔

دوسری طرف سندھ بارکونسل نے بھی مردان کچہری حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے3ستمبر کوصوبے بھر کی عدالتوں میں یوم سیاہ منانے کااعلان کردیا۔

سندھ بار کونسل نے وکلا سے صوبے بھرمیں عدالتی امورکے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین