آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مردان میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کچہری دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔
کچہری دھماکے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف مردان پہنچے جہاں انہوں نے مردان میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج دھماکے کی زخمیوں کی عیادت کی۔
آرمی چیف نے زخمیوں سے بات چیت کی اور کہا کہ دہشت گرد اب عام لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اس موقع پر موجود وکلاء نےآپریشن ضرب عضب کی حمایت کی۔
آرمی چیف نے پولیس لائنز مردان میں دھماکے میں شہید ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی، نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، آئی جی پولیس ناصر درانی بھی شریک ہوئے۔