• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران صوابی سٹی کے وفد کی ضلع ناظم سے ملاقات

صوابی( نمائندہ جنگ ) انجمن تاجران صوابی سٹی کے بائیس رکنی وفد نے صدر محمد لائق خان کی قیادت میں ضلع ناظم صوابی امیر الرحمن کے ساتھ ملاقات کی‘ اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد علی نے ضلع ناظم کو آئے روز ناجائز جر مانوں اور تاجروں کی مشکلات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کر تے ہوئے کہا کہ صوابی میں تاجر برادری  کوپانچ ہزار سے لے کر پچاس ہزار روپے تک ناجائز طور پر جرمانہ کیا جاتا ہے جو کہ ناقابل بر داشت ہے  اس کا براہ راست اثر کاروبار پر پڑرہا ہے جب کہ بعض تاجروں نے آئے روز ناجائز جر مانوں کے سبب اپنا کاروبار ختم کر نے کاا رادہ بھی کیا ہوا ہے ‘ناظم امیر الرحمن نے وفد کو تاجر برادری کی مشکلات اور پریشانیاں دور کر نے کی یقین دہانی کر اتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کرینگے۔
تازہ ترین