• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں تعمیر و ترقی کے مزید میگا پراجیکٹس مکمل کرائے جا ئینگے، حنیف عباسی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ راولپنڈی کی تعمیر و ترقی کیلئے خدمات جاری رہیں گی، تعمیر و ترقی کے  مزید میگا پراجیکٹس مکمل کرائے جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گلستان کالونی کی کچی آبادی کے گھروں کےگرد حفاظتی دیوار کی تعمیر کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جس پر 6کروڑ 25لاکھ روپے لاگت آئیگی، تقریب کا انعقاد منتخب ممبران چکلالہ کینٹ بورڈ خالد بٹ اور چوہدری افتخار نے کیا تھا ، اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ راجہ عرفان امتیاز کے علاوہ تمام منتخب ممبران چکلالہ کینٹ بورڈ بھی موجود تھے، حنیف عباسی نے کہا کہ  پورے کینٹ کیلئے وزیراعظم اور وزیراعلٰی پنجاب سے  ترقیاتی پیکیج لیا جائے گا تاکہ کینٹ کے عوام کے مسائل  حل ہو سکیں،  راجہ عرفان امتیاز نے اپنے خطاب میں  اپیل کی کہ پورے کینٹ کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج منظور کروایا جائے تاکہ کینٹ کے لوگوں کے مسائل حل ہو سکیں۔
تازہ ترین