راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) حال ہی میں پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے بی اے، بی ایس سی کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق بی اے کا مجموعی نتیجہ 55.70جبکہ بی ایس سی کا 65.33فیصد رہا۔ راولپنڈی ڈویژن کے متعدد خصوصاً مردانہ کالجوں کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ گورنمنٹ بوائز کالج سیٹلائٹ ٹائون کا بی اے کا نتیجہ 10فیصد‘ بی ایس سی 55فیصد رہا‘ گورنمنٹ کالج اصغر مال جو کہ شہر کا سب سے بڑا کالج ہے‘ کا نتیجہ بی اے37.8 فیصد جبکہ بی ایس سی30.6 فیصد رہا۔ گورنمنٹ بوائز کالج ٹیکسلا میں بی ایس سی کا نتیجہ صرف10 فیصد رہا۔ اسی طرح گورنمنٹ کالج فار بوائز کوٹلی ستیاں بی اے کا نتیجہ 10فیصد اور بی ایس سی 39فیصد رہا۔ خواتین کالجز کے نتائج قدرے بہتر رہے۔ ڈھوک رتہ کالج بی اے کا 30فیصد بی ایس سی کا 26فیصد رہا ۔ گورنمنٹ کالج فار گرلز ایف بلاک کا بی اے کا نتیجہ 30فیصد جبکہ بی ایس سی کا 71فیصد رہا۔ گورنمنٹ کالج پشاور روڈ کا بی اے کا نتیجہ 37فیصد جبکہ بی ایس سی کا صفر‘ مسلم ٹائون فار گرلز کالج بی اے37.1 فیصد اور بی ایس سی کا 25فیصد رہا۔ ماہرین کے مطابق تعلیم پر خصوصی توجہ دینے خصوصاً طلباء اور ٹیچر کی شرح پر نظرثانی کی ضرورت ہے ورنہ مایوس کن نتائج آتے رہیں گے۔