لاہور اور راولپنڈی میں احتجاجی ریلیوں سے ٹریفک شدید جام ہوگیا ،ایمبولینسز کے پھنس جانے کے باعث ایک خاتون اور ایک بچہ بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث دم توڑگیا ۔
پنجاب کے دو بڑے شہروں میں تحریک انصاف ،عوامی تحریک اور عوامی مسلم لیگ کی ریلیاں نکالی جارہی ہیں،جن کی سیکورٹی کے لئے ان کے راستوں پر کنٹینرز لگا دئیے گئے ہیں ،جس سےشہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سیکورٹی کیلئےتمام میٹرو اسٹیشنوں پرپولیس کی نفری تعینات ہے جبکہ مری روڈ سےملحقہ آبادیوں کومشکلات،گلیاں اورسڑکیں کنٹینرلگاکربندکردی گئیں۔ پولیس کے مطابق ایمبولینس میں موجود خاتون بروقت اسپتال نہ پہنچائے جانے پر انتقال کرگئی۔
ادھر لاہور میںپی ٹی آئی کی ریلی کے باعث شاہدرہ کے قریب بچہ بروقت اسپتال نہ پہنچنے کے باعث انتقال کرگیا ۔
آج صبح لاہور میں عمران خان کی ریلی کی سیکورٹی کے لئے لگائے کنٹینرز کے باعث اسکول جانے والے بچوں کو بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ،بچے کنٹینر عبور کرکے بروقت اسکول پہنچنے کی کوشش کرتے رہے ۔