لمبی لائن ہو،لائن میں خواتین بھی ہوں،بینک میں کاؤنٹر پر چاہے کتنا رش لگ جائے، جن کو کام نہیں کرنا ان کے لیے موبائل فون زبردست بہانہ ہے، ایسا ہی منظر دیکھنے میں آیا ٹھٹھہ کے بینک میں۔
کاؤنٹر پر عوام کی بھیڑ ہے،لوگوں کی لمبی لائنیں ہیں،بینک کے اندر درجنوں لوگ جمع ہیں اور انتظار ہے کہ صاحب موبائل سے نظریں اٹھائیں،ایک نظر کرم عوام کی طرف بڑھائیں،لیکن مجال ہے جو کان پر جوں رینگے۔
موبائل اسکرین پر جمی نظریں ہٹنے کا نام نہیں لے رہیں، ٹھٹھہ کے بینک میں صاحب موبائل کے ساتھ ایسے مگن ہیں جیسے انہیں لوگ نظر ہی نہ آرہے ہوں۔