اسلام آباد(خالد مصطفیٰ، خصوصی نمائندہ)نیلم جہلم پراجیکٹ کےسی ای اولیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد زبیر اپنے عہدےسےمستعفی ہوگئے،اُنہوں نےاپنااستعفیٰ چیئرمین واپڈالیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین کودیاجو انہوں نے قبول کر لیا۔ذرائع کےمطابق ان کاکنٹریکٹ اسی ماہ ختم ہوناتھا، 404بلین روپے کے ملک کے اہم سٹریٹیجک منصوبے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد زبیر کا استعفیٰ منصوبے کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے،محمد زبیر کا استعفیٰ ایسے وقت میں آیا ہے جب منصوبہ بغیر کسی مالی رکاوٹ کے 85فیصد تک مکمل ہو چکا ہے،انہوں نے منصوبے کے سی ای او کے طور پر ستمبر 2010میں عہدہ سنبھالا تھا ،تب سے لیکر اب تک منصوبے کی تعمیر کی رفتار کو بغیر کسی مالی رکاوٹ کے جاری رکھنے پر انکی ملازمت میں 5بار توسیع دی گئی،جب انہوں نے فرائض سنبھالے تب منصوبے کیلئے زمین کے حصول کا عمل جاری تھا اسکا مطلب یہ ہو اکہ اس وقت صرف نشانوں سے شروع ہو کر اب 85 فیصد مکمل ہو چکا ہے،سب سے اہم بات یہ کہ 268ارب روپے کی ایک بڑی رقم خرچ ہو چکی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ منصوبے کی تعمیر کی رفتار کیا ہے،22اگست کو وزیراعظم نوا شریف نے نیلم جہلم پروجیکٹ کے دورہ کے موقع پر اسکی جلد ازجلد تکمیل کی ہدایت کی تھی ایسے وقت میں محمد زبیر کا استعفیٰ آناتشویشناک ہے۔