اسلام آباد (نمائندہ جنگ )صدر مملکت ممنون حسین کی حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانگی کے باعث چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے قائم مقام صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہے۔ صدر ممنون حسین کی حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی تک رضا ربانی قائم مقام صدر کے فرائض سر انجام دینگے ۔