صوابی کے کرنل شیر خان کیڈٹ کالج میں فوڈ پوائزننگ سے180طلبہ کی طبیعت خراب ہوگئی ، متاثرہ طلبہ کو مردان کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ طلبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ طلبہ کا بتانا ہے کہ بریانی، چکن پیس اور کولڈ ڈرنک پی تھی اسی سے فوڈ پوائزننگ ہوئی ہے ۔
ڈائریکٹر مردان میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر طارق محمود نے بتایا ہے کہ 100سے زائد طلباکو اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور طلباکی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ڈاکٹر طارق محمود نے مزید بتایا کہ فوڈ پوائزننگ کی وجوہات جاننے کیلئے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔