• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، شہری پانی اور کیمیکل والا دودھ مہنگے داموں خریدنے پر مجبور

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شہر اورگردونواح کے مختلف علاقوںمیں شہری پانی اور کیمیکل والا دودھ مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہو گئے ، گوالے دور دراز علاقوں سے دودھ شہر میں فروخت کرنے کیلئے لاتے ہوئے اس میں پانی کے علاوہ مختلف کیمیکل ملا دیتے ہیں جس سے دودھ گاڑھا محسوس ہوتا ہے جبکہ کئی گھنٹے تک دودھ خراب بھی نہیں ہوتا ناقص دودھ اور دہی کا استعمال کرنے سے شہریوں کی بڑی تعداد پیٹ اور دیگر مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ، گوالوں کو چیک کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کوئی بھی ٹیم  کام نہیں کر رہی جسکی وجہ سے گوالے کھلے عام من مرضی سے دودھ فروخت کر رہے ہیں ۔شہریوں نے ڈی سی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر اور دیگر علاقہ جات میں دودھ دہی کی قیمتوں کے علاوہ ان کا معیار بھی چیک کیاجائے اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ 
تازہ ترین