گجرات (نمائندہ جنگ) سیوریج بند ہونے سے اکثر علاقے سےپانی میں ڈوب گئے، کئی دنوں سے سیوریج نہ کھلنے سے گندے پانی کے باعث اہل علاقہ مچھروں، مکھیوں کی بہتات کے باعث خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ، خاکروب بھی کئی کئی دن گلی محلوں کی صفائی نہیں کرتے، جس سے گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، عید کے قریب آتے ہی خاکروب غائب ہو چکے ہیں، ٹی ایم اے حکام کے مطابق جن علاقوں میں سیوریج بندش کی شکایات ہیں انہیں دور کر دیا گیا ہے، شہری صفائی نہ کرنے والے خاکروبوں کی نشاندہی کریں ان کیخلاف کارروائی کی جائے ۔