• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ،انتقالات اور کھیوٹ بلاک کےمسائل حل کرنیکا کام جاری

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی ڈویژن میںانتقالات اور کھیوٹ بلاک کےمسائل حل کرکے ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے۔بلاک کھیوٹ جو نو جون تک راولپنڈی ڈویژن میں66ہزار4سو 49بلاک تھے اب صرف2ہزار734رہ گئے ہیں۔وہ بھی ایسے ہیں جن کے معاملات عدالتوں میں ہیں۔جبکہ مسنگ انتقالات جن کی تعداد جون میں18ہزار991تھی اب رف457رہ گئی ہے۔اسی طرح کمپیوٹرائزڈ ہوے سے رہ جانے والےانتقالات جو جون میں لیک لاکھ89ہزار216تھے۔اب 68ہزار846بچ گئے ہیں۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن طارق محمود نے بتایا کہ راولپنڈی ڈویژن میں بلاک کھیوٹ ضلع راولپنڈی میں اب صرف1124،اٹک میں726،جہلم میں160اور چکوال میں724رہ گئے ہیں۔اسی طرح مسنگ انتقالات راولپنڈی میں176،اٹک میں86،جہلم میں40اور چکوال میں155ہوگے ہیں۔کمپیوٹرائزڈ جاری ہونے والے انتقالات میں راولپنڈی کے33ہزار850،اٹک میں9451،جہلم میں 4616اور چکوال میں 20ہزار929رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتنی کمشنرراولپنڈی ڈویژن نے اضلاع بالخصوص راولپنڈی ضلع کی کارکردگی کو سراہا ہے۔اور اس سلسلے میں باقاعدہ مراسلہ چیف سیکرٹری کو بھجوایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب صرف وہ ہی کام باقی رہ گیا ہے جن کے کیسز چل رہے ہیں باقی تمام ایشوز تقریبا حل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرد کے اجراء ، انتقالات اور کھیوٹ بلاک جیسے مسائل حل کے بعد اب لوگوں کے مسائل ان کی دیلیز پر حل ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی اہلکار کی غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ اراضی سنٹرز کے قیام سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے ۔
تازہ ترین