• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی سرچ آپریشن،بارود سے بھرے 2پریشر ککر ناکارہ بنا دئیے گئے

صوابی ( نمائندہ جنگ)  صوابی   میں پولیس ، سی ٹی ڈی ، بی ڈی ایس سکواڈ ، ڈی ایس بی ، آر آ ر ایف اور ایلیٹ فورس نے ملک آباد گدون میں مشترکہ آپریشن کے دوران بارودی مواد سے بھرے ہوئے دو پریشر ککر بر آمد کر کے ناکارہ بنا کر علاقہ کو بڑی تباہی سے بچالیا اجب کہ آپریشن کے دوران 36مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملک آباد علاقہ گدون میں پولیس نفری سی ٹی ڈی، آر آر ایف، بی ڈی ایس فورسز نے ملحقہ پہاڑیوں میں سرچ اپریشن  کیا  ۔ اس دوران   خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک   کھنڈر  میں چند شدت پسند تحریب کاری کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس پر پولیس نے مہارت کے ساتھ   پہنچتے ہی علاقے کو گھیرے میں لیا کمرہ میں 2پریشر ککر 12کلو بارود سے بھرے پڑے  تھے۔ ،بی ڈی ایس سپیشل سکواڈ نے بموں کو ناکارہ بنا کر   علاقہ کو بڑی تباہی سے  بچا لیا، بارودی مواد میں کیل،چھرے،پتری،بیرنگ و دیگر ج اشیائ موجود  تھیں  ،یاد رہے 25اگست کو صبح آفتاب طلوع سے پہلے پولیس  سرچ اپریشن کے دوران بھی ایک پریشر ککر کو برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا تھا۔
تازہ ترین