• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، رشتہ سے انکار پر کزن نے دلہن کو بیوٹی پارلر کے باہر قتل کردیا

راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل)موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے چکری روڈ پر واقع بیوٹی پارلر کے باہر دلہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں چکری روڈ پر واقع ایک بیوٹی پارلر سے دلہن تیار ہوکر نکلی تو موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد اس پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ سے دلہن موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی لڑکی کا نام آمنہ ہے جو صادق آباد کی رہائشی ہے، مقتولہ کی آج شادی تھی اسی لئے بیوٹی پارلر آئی تھی۔ فائرنگ کرنے والے ایک شخص کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی ہے جو آمنہ کا کزن ہے، زبیر آمنہ سے شادی کا خواہش مند تھا لیکن آمنہ کے گھر والوں نے رشتہ دینے سے انکار کردیا تھا۔ 
تازہ ترین