• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان خودکش حملے کیخلاف پشاورہائیکورٹ اورماتحت عدلیہ میں عدالتی بائیکاٹ

پشاور(نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ کورٹس مردان میں خودکش حملے کے خلاف پشاورہائی کورٹ اورماتحت عدالتوں میں پیر کے روز عدالتی بائیکاٹ کیاگیااس موقع پر کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہواجس کے باعث بیشترمقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات بلال خان خلیل ایڈوکیٹ نے بتایا کہ خیبرپختونخوابارکونسل کی کال پرسانحہ مردان کورٹس کے خلاف پیر کے روز بھی وکلاء برادری نے احتجاج کیا اس موقع پر وکلاء نے پشاورہائی کورٹ اورصوبہ بھرکی ماتحت عدالتوں کابائیکاٹ کیاجس کے باعث مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی  جبکہ وکلاء بارروم میں بیٹھ کرچائے پینے اورسیاسی بحث مباحثوں میں مصروف رہے ۔ 
تازہ ترین