• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنرخیبرپختونخوا کادورہ مردان ،شہید ارشد ہوتی کے لواحقین سے ملاقات

پشاور ( نیوز ڈیسک)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا گزشتہ روز مردان گئے جہاں انہوں نے شہید ارشد احمدخان ہوتی کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی، ارشد احمدخان ہوتی مردان دہشت گردی  واقعہ میں شدید زخمی ہونےپرہسپتال میں زیرعلاج رہے اور اگلے روززخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کادرجہ حاصل کرلیا،شہید ارشداحمدخان ہوتی مقامی ٹاؤن کمیٹی کے سابق چیئرمین تھے۔ گورنرکچھ دیرتک غمزدہ خاندان کے ساتھ رہے اور ان سے گہری ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں یہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے بھی دعاکی۔
تازہ ترین