• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کو الگ صوبے بنا نا تقسیم کی سازش ہو گی، امین انصاری

میرپور( نامہ نگار)جموں کشمیر محاذ رائے شماری کے مرکزی نائب صدر محمد امین انصاری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر بشمول گلگت بلتستان کو الگ الگ صوبے بنا نا تقسیم کشمیر کی سازش ہو گی جو پاکستان کےحکمرانوں کی بھول ہے مسلہ کشمیر عالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ مسلہ ہے جو صرف دو ممالک کے درمیان ان کا آپس کا مسلہ نہیں ہے بلکہ یہ کشمیری قوم کی آزادی کا مسلہ ہے جس قوم کے ملک کا رقبہ85 ہزار مربع میل پر محیط ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے اپنے آفس میں تنظیمی صورت حال پر خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں مرکزی چیئرمین پبلسٹی بورڈ میاں محمد شفیق، محمد عظیم دت ایڈووکیٹ، مشتاق احمد انصاری، محمد خالد انصاری،چوہدری راشد محمود،چوہدری حیدر علی، ابرار بیگ اور دیگر رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی انہوں نے کہا محاذ کے رہنمائوں نے ریاست کی وحدت ،سالمیت اور آزادی کے لئے انتھک کوششیں کئیں ، قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کئیں اور پھانسیاں بھی قبول کیںجب کہ مرتے دم تک اپنے موقف اور نظریہ پر قائم رہے امین انصاری نے کہا 1970 اور اس کے بعد کئی بار شہید کشمیر محمد مقبول بٹ سابق مرکزی صدر محاذرائے شماری، بانی صدر محمد عبدالخالق انصاری ایڈووکیٹ، میر عبدالقیوم، میر عبدالمنان، ممتاز احمد ہاشمی ایڈووکیٹ، صوفی محمد زمان، چوہدری محمد صادق، چوہدری محمد شاہ بازمر حو مین اور دیگر کئی رہنمائوں نے گلگت بلتستان کے دور ے کئے اور انہیں وہاں سے نکال دیا جاتا رہا بلکہ ایک بار فوجی عدالت نے بانی صدر عبدالخالق انصاری کو گلگت بلتستان کو ریاست جموں کشمیر کا حصہ کہنے پر چھ ماہ قید کی سزا سنائی جو انہوں نے ہری پور جیل میںکاٹی تھی جیل میں انہیں گلگت بلتستان کے بے شمارقیدیوں سے ملنے کا موقع ملا اور ان پر ہونے والے مظالم کا علم بھی ہوا اور اس تحریک کو جاری رکھا مرحوم نے آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں ملک مسکین بنام وفاق دائر مقدمہ میں جواب دعویٰ دے کر گلگت بلتستان کی پوری تاریخ عدالت میں پیش کر دی جس کو پاکستا ن کی وفاقی حکومت بھی جھٹلا نہ سکی انہوںنے مزید کہا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت مل کر رہے گا
تازہ ترین