راولپنڈی(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن لائرز فورم راولپنڈی ڈویژن کا کنونشن زیرصدارت خالق حسین بھٹی وجنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن ساجد عزیز ہوا۔ مہمانان خصوصی سابق وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل وممبر صوبائی اسمبلی آصف علی ملک، راجہ محمد حمید ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب وایم پی اے راجہ محمد حنیف ،ایم ایل اے احمد رضا قادری ، ممبران پنجاب بار کونسل سجاد اکبر عباسی ایڈووکیٹ، چوہدری واصف ایڈووکیٹ، انتظار مہدی شاہ ایڈووکیٹ، جاوید انور مغل، خان راحیل اختر خان، سابق صدر راولپنڈی بار کونسل ملک جواد خالد، جنرل سیکرٹری جنید اختر کھوکھر، سردار بلال قیوم، خان بیگ جنجوعہ، ظہیر احمد قادری، اسلم راجہ اور حفیظ اللہ ایڈووکیٹ سمیت ساڑھے تین سو سے زائد خواتین و مرد وکلا نے شرکت کی۔ اس موقع پر آصف علی ملک اور راجہ حنیف نے مسلم لیگ ن لائرز فورم کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا، جن میں صدر خالق حسین بھٹی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری راجہ ساجد عزیز ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر سردار منظر شبیر ایڈووکیٹ، ایڈیشنل سیکرٹری راجہ شوکت ستی ایڈووکیٹ، سیکرٹری اطلاعات چوہدری طیب بلال ایڈووکیٹ، خزانچی صفدر سمور ایڈووکیٹ، نائب صدور راجہ عابد ایڈووکیٹ، نوید رضا مغل ایڈووکیٹ، سردار نجیب الرحمان ایڈووکیٹ، اظہر مغل ایڈووکیٹ اور فیصل ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹریز نصرت محمود ایڈووکیٹ اور عاصم رشید ایڈووکیٹ شامل تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن لائر فورم پنجاب کے وائس چیئرمین آصف علی ملک نے ضرب عضب کی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سانحہ کوئٹہ اور سانحہ مردان کی مذمت کی اور وفاقی حکومت سے شہید ہونے والے وکلا کے لواحقین کے لئے مالی امداد کا مطالبہ کیا، انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت کی بھر پور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے قیادت کو یقین دھانی کروائی کہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کو وکلا اپنا فرض العین سمجھتے ہیں موجودہ حالات میں وکلا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔