گجرات(نمائندہ جنگ)جامعہ گجرات میںیومِ دفاع جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا، پاکستان بہادروں اور جرأتمند لوگوں کی سرزمین ہے ، وطن کی محبت پاکستانی قوم میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے، آج سے اکاون سال قبل جب دشمن نے اس بہادر قوم کو للکارا تو ہر فرد اپنی جان ہتھیلی پر رکھے مادرِ قوم کی حفاظت کے لیے دشمن کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہو گیا، وطن عزیز کی بہادر افواج نے جرأت و استقامت کی لازوال داستانیں رقم کیں، اپنے بہادر سپاہیوں کی اس سرفروشی کو سلام پیش کرنے کے لیے یوم ِ دفاع کے موقع پر جامعہ گجرات میں ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کیا۔ اس نمائش میں مختلف قسم کے پرانے اسلحہ جس میں تلواریں،پرانی بندوقیں، خنجر، چاقو، کلہاڑے، تیر، کمانیں، تبر اور ڈھال وغیرہ رکھے گئے تھے۔، طلبہ کو قدیم کلچر سے روشناس کروانے کے لیے روایتی ہتھیاروں کے علاوہ تہذیبی اہمیت کی اشیاء کو بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔