گجرات(نمائندہ جنگ) دشمنی پر قتل ہونیوالوں کو سپرد خاک کر دیا گیا‘ صدر گجرات کے گاؤں معین الدین پور میں دیرینہ دشمنی پر بینک منیجر سرور شاہ‘ اسکی بیوی سمیعہ‘ دو بیٹوں اور بیٹی سمیت قتل کر دیا گیا تھا‘ نماز جنازہ امام بارگاہ معین الدین پور میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ادا کر دی گئی‘ پانچ افراد کے قتل کے بعد علاقہ میں سوگ کی فضا قائم ہے‘ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور ایک ملزم سبط شاہ کو گرفتار کرلیا۔‘ جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔