گجرات(نمائندہ جنگ) اے ڈویژن پولیس نے کرایہ پر مکان دینے اور تھانہ میں اندراج نہ کرانے پر مالک مکانوں اور کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں، اے ڈویژن پولیس نے محلہ چاہ کھولے میں مکان کرایہ پر دینے اور اندراج نہ کرانے پر مالک مکان قیصر وقاص اور کرایہ دار محمد مدثر کے خلاف اور مالک مکان عاصم شہزاد اور کرایہ دار احسان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔