• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے،آصف مصطفائی

مظفرآباد( نمائندہ جنگ)’’را‘‘ کاایجنٹ کسی رعایت کا مستحق نہیں ۔ریاست پاکستان کواندرونی بیرونی دشمنوں نے نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لاکر پھانسی دی جائے ،کسی بھی غدار کیلئے معافی کی کوئی گنجائش نہیں ان خیالات کااظہار مسلم لیگ نوازمظفرآباد کے جنرل سیکرٹری آصف مصطفائی نے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین نے ہردورمیں ایسی ایسی چال چلیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ایم کیو ایم کوکالعدم اور الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان نہیں لایاجاتا تب کراچی کی صورتحال ویسی کی ویسی رہے گی ۔ برطانیہ میں بیٹھ کر ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کو بیس کروڑ پاکستانی عوام ہرگز معاف نہیں کرے گی ۔ ایم کیوایم نے ایوب خان کے دور میں لوکل گورنمنٹ پھرآہستہ آہستہ مرکزی اورصوبائی الیکشن میں حصہ لیا جب سیاسی قوت کے طورپر مضبوط ہوتے گئے الطاف حسین کی ذہنی کیفیت تبدیل ہونا شروع ہوئی جرائم میں ملوث ہونے پرمقدمات چلناشروع ہوئےتو پاکستان چھوڑ کربرطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرلی ۔موصوف جرائم پیشہ افراد پرمشتمل ونگ بناکر قتل ڈکیتیاں بنک لوٹنے مخالفین کودن دہاڑے قتل کرنے بھتہ خوری سرکاری زمینوں پرقبضے جیسے اقدام ایم کیو ایم کے روز کے معمول بن چکے ہیں کراچی سمیت بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے ’’را ‘‘ کاہاتھ ہے اور’’را‘‘ کی حمایت کرنیوالے عناصر ملک کے بدترین دشمن ہیں جن کا قلع قمع آئین وقانون کے تحت ہونا انتہائی ضروری ہے ۔
تازہ ترین