صوابی ( نمائندہ جنگ ) ضلع صوابی میں قتل کے وارداتوں میں 2 افراد جاں بحق ،ٹریفک حادثات اور اقدام قتل کے وارداتوں میں ٹریفک اہلکار سمیت5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ اُتلہ کی رپورٹ کے مطابق شیرین شاہ ولد سیدان شاہ سکنہ بونیر حال اُتلہ کو گذشتہ شام قتل کر دیا گیا۔ جس کی دعویداری معاذ ولی پر کی گئی اور وجہ قتل پرانی دشمنی بیان کی ہے ایس ایچ او بخت افضل خان نے فوری کارروائی کر کے ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس تھانہ ٹوپی کی رپورٹ کے مطابق موضع زروبی میں ایک نوجوان ضیاد محمد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہ ہو سکی صوابی چوک میں ڈیوٹی پر معمور ٹریفک پولیس اہلکاربصیر محمد خان ٹر الر کا امن چوک میں موڑتے ہی زد میں آجانے سے زخمی ہو گیا پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر ٹریلر کو قبضے میں لے لیا ۔رائیٹ بینک کالونی تر بیلہ ڈیم میں ایک نوجوان کمال اقبال کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا ٹوپی پولیس نے مبینہ ملزم آیاز کو گرفتار کر لیا ۔ ڈاگئی تر لاندی روڈ پر رکشہ کی ٹکر سے حماد سکنہ کالو خان ، محمد امین سکنہ کرنل شیر کلے اور اجمل سکنہ تر لاندی زخمی ہو گئے پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔