• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا ایاز صادق کو اسپیکر ماننے سے انکار

Imran Khan Refused To Accept Ayyaz Sadiq As A Speaker
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایاز صادق کو اسپیکر ماننے سے انکار کردیا، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی کے یہ الفاظ اسمبلی کی کارروائی سے حذف کردیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس میں نام نہ ہونے پر بھی خود کو احتساب کیلئے پیش کیا، ایاز صادق کو آج ہونا چاہیے تھا میں ان سے سوالات پوچھنا چاہتا تھا ، صرف الیکشن کرانے سے جمہوریت نہیں آتی بلکہ صاف شفاف الیکشن سے جمہوریت آتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت پر چیک اینڈ بیلنس کرنا ہوتاہے،اپوزیشن نے مل کر ٹی او آر بنائے ،حکومت سے جواب آیا اپوزیشن کے ٹی اوآر نواز شریف پر مرکوز ہیں ،سپریم کورٹ نے حکومت کے ٹی او آر مسترد کر دیئے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے پُر امن احتجاج پر کہتے ہیں کہ جمہوریت ڈی ریل ہو رہی ہےاورہمیں کہتے ہیں فوج کو بلا رہے ہیں ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس سب سے نیچے ہے۔انہوں نے کہا کہ نکتہ اعتراض پراس لیے کھڑاہوا کہ جوریفرنس بھیجاگیااس پربات کروں۔

عمران خان نے کہا صاف شفاف الیکشن سے جمہوریت آتی ہے،صرف الیکشن کرانے سے جمہوریت نہیں آتی ،کسی کو سزاہی نہیں ملے گی تو جتنی چاہیں الیکشن اصلاحات کرلیں،22 جماعتوں نے کہا الیکشن میں دھاندلی ہوئی ۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا کہ میں نے پاناما لیکس میں نام نہ ہونے پر بھی خود کو احتساب کیلئے پیش کیا، ایاز صادق کو آج ہونا چاہیے تھا میں ان سے سوالات پوچھنا چاہتا تھا ۔

عمران خان نے کہا کہاقتصادی صورتحال خراب ہے،سرمایہ کاری اور برآمدات کم ہوئیں، ترسیلات زر گریں جبکہ کپاس کی گانٹھیں 13ملین سے کم ہو کر10 ملین ہوگئیں، کرپشن کی وجہ سے گروتھ ریٹ نیچے جاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط جمہوری ادارے ہوں گےتوقوم ترقی کرسکتی ہے، مدینہ کی ریاست مثال ہے، 30 سال سےسن رہاہوں پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگربنانےلگےہیں، اقتصادی صورتحال خراب ہے، سرمایہ کاری اوربرآمدات کم ہوئیں، ترسیلات زر گریں اور کپاس کی گانٹھیں 13ملین سے کم ہو کر10 ملین ہوگئیں، کرپشن کی وجہ سے گروتھ ریٹ نیچے جاتاہے۔
تازہ ترین