• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا عمران خان کا سامنا کرنے سے گریز

Speaker Ayyaz Sadiq Avoid Facing To Imran Khan
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے عمران خان کا سامنا کرنے سے گریز کیا، قومی اسمبلی کا اجلاس ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا ، عمران کی آمد سے پہلے وہ چیمبر چلے گئے۔

اسپیکر ایاز صادق عمران خان کی تنقید اور سوالات کا براہ راست جواب نہیں دینا چاہتے تھے، وقفہ سوالات کے دوران ہی اسپیکر پینل آف چیئر کے سپرد کر کے چلتے بنے، اسپیکر عمران خان کی طرف سے تنقید کے بعد رولنگ بھی نہیں دینا چاہتے تھے۔

اسپیکر ایاز صادق اجلاس کی صدارت چھوڑنے کے بعد بدستور چیمبر میں موجود رہے، ان کی چیمبر میں کوئی اہم میٹنگ بھی شیڈول نہیں تھی۔
تازہ ترین