• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم دفاع باکسنگ چیمپئن شپ مسلم آزاد کلب کے نام

کراچی( جنگ نیوز) ڈی ایم سی سائوتھ کے تحت یوم دفاع باکسنگ چیمپئن شپ مسلم آزاد باکسنگ کلب نے جیت لی، کیماڑی باکسنگ کلب نے دوسری اور ینگ بلوچ باکسنگ کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوں کے دوارن30 کلوگرام میں بلال قنبرانی نے تحسین،32 کے جی میں عمّان قنبرانی نے نوید ،34 کے جی میں فیصل نے وقار ، 36 کے جی میں بشیر نے نوروز، 38 کے جی میں شوروز نے فہد ، 40 کے جی میں نبیل نے محیب ، 42 کے جی میں یوسف نے سنیل ، 44 کے جی میں نجات علی نے وقاص ، 46کے جی میں ساجد رشید نے اسماعیل،48کے جی میں محمد یونس نے جمیل کچھی اور 50 کے جی میں عمّاد نے محمد وسیم کو شکست دی ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرمین سائوتھ ملک محمد فیاض نے کہا کہ 6ستمبر یوم دفاع کا دن ہماری قومی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے یہ دن ہمیں پاکستانی فوج کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جب پاک افواج نے اپنی سرحدوں کی حفاظت کا حق ادا کرتے ہوئے برّی، بحری اور فضائی محاذوں پر دشمن کوکاری زخم لگاتے ہوئے عبرتناک شکست دی۔ اس موقع پر لیاری سے رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ ناز، چیئرمین یوسی 12 حبیب حسن، ڈائریکٹر اسپورٹس سائوتھ آصف عظیم، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اصغر بلوچ، نائب صدر عابد بروہی ودیگر موجود تھے۔ ایم پی اے ثا نیہ ناز نے کہا کہ ہمیں اس ملک اورافواج پاکستان کی قربانیوں کی دل سے قدر کرنی چاہیے۔آخری میں ملک فیاض اور ثانیہ ناز نے انعامات تقسیم کیے۔  
تازہ ترین