مردان ( نمائندہ جنگ ) مردان میں خودکشی اور ٹریفک حادثے میں 2نوجوان جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیاخودکشی کاواقعہ تھانہ جبر کے علاقہ غز کلے میں نماز عشاء کے بعد ہوا دیار خان ولد علی حیدر نے پولیس کو بتایاکہ اس کا 16سالہ بھائی جلیل کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔جمعرات کے روز اس نے پستول چلاکر اپنے ہاتھوں سے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ادھر پی آر سی چوک میں دو موٹرسائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر شاول سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میںبغدادہ کارہائشی 25سالہ عزیزموقع پر جان بحق جبکہ اس کا دوسرا ساتھی اسامہ ولد نورالوہاب شدید زخمی ہوگیا زخمی کو پہلے ڈی ایچ کیو اور بعدازاں مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا جہاں آخری اطلاعات تک نوجوان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ ma