• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ :مذہبی وسماجی تنظیمیں کھالوں کے حصول کیلئے سرگرم

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)عیدلالضحیٰ قریب آتے ہی شہراورگردونواح میں کھالیں اکٹھی کرنے والی مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں نے اپنے اپنے بینرز ، اشتہارات مختلف علاقوں میں تقسیم کرنا شروع کر دیئے ہیں جبکہ ملکی حالات کی وجہ سے متعدد کاغذی اور کالعدم تنظیمیں کھلے عام کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے پبلسٹی کرنے سے خوفزدہ ہیں مگر خفیہ خفیہ اپنے ہم خیالوں سے کھالیں لینے کے وعدے کروا رہے ہیں،لوگوں کی بڑی تعداد نے اب تک قربانی کے جانور بھی نہیں خریدے مگر ان سے کھالیں لینے والوں نے وعدے لینے شروع کر دیئے ہیں کہ کھال ان کے علاوہ کسی کو بھی نہیں دی جائیگی۔ 
تازہ ترین