یوں توزیادہ وزن زندگی کے بڑے مسائل میں سب سے اول نمبرپرسمجھا جاتا ہے لیکن خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کا 24 سالہ نوجوان خضر حیات خان عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے جا رہا ہے۔ خضر حیات کا وزن 436گرام ہے۔
پارہوتی مردان کے رہنے والے خضر حیات خان کا نام دنیا کے مضبوط ترین آدمی کے طورپرگینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا اسے بچپن ہی سے پہلوانی کا شوقین ہے جو رفتہ رفتہ بڑھتا گیا۔
وہ عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، جب 2015ء میں اسے مضبوط ترین آدمی کا خطاب دیا گیا۔اس کی عمر 24 برس اور وزن 436 کلو گرام ہے۔
خضر حیات کی یومیہ خوراک 10ہزار کیلوریز ہے، جس میں 5کلو گرام دودھ، 3کلو گوشت اور پھل شامل ہیں۔ زیادہ وزن ہونے کے باعث گرمی گرمی برداشت کرنا اس کیلئے مشکل ہے۔
خضر حیات ریسلنگ کے عالمی مقابلوں میں اگلے برس پاکستان کی نمایندگی کرے گا۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ ریسلنگ کے میدان میں جلد ملک کا نام روشن کرے گا۔