صوابی (نمائندہ جنگ) صوابی سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ سدرہ نے چارٹرڈ اکاونٹس کے امتحان میں 180ممالک کے طلباء و طالبات کو مات دی کر پوری دنیا میں پہلی پوزیشن حا صل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر دیا۔ہونہار طالبہ سدرہ نے یہ کارنامہ برطانوی کونسل حکام کی طرف سے لئے گئےآن لائن امتحان میں مینجمنٹ اکاونٹنگ کے پرچے میں 100نمبر وں میں 100نمبر حاصل کر کے سدرہ نے اے سی سی اے امتحان میں تاریخ رقم کر دی برطانیہ یونیورسٹی کے نتائج کے اعلان کے مطابق سدرہ نے یہ اعزاز دنیا کے 180ممالک کے طلباء و طالبات کے امتحانی مقابلے میں حاصل کیا۔پیک کالج کے پروفیسر عدنان صدیقی ، اور فیہم الیاس نے کہا کہ پوری دنیا میں ہمارے کالج کے طالبہ کا یہ اعزاز حاصل کرنا نہ صرف ہمارے لئے بلکہ پورے پاکستان کے لئے قابل فخر لمحہ ہے ۔