• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی مردان کا قافلہ اسلام آباددھرنے میں شرکت کیلئے روانہ ہوگیا

مردان (نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی ضلع مردان کا سینکڑوں گاڑیوں کاقافلہ اسلام آبادد ھرنے میں شرکت کے لئے روانہ ہو گیا جماعت کے ضلعی امیرمولاناڈاکٹر عطاء الرحمان اورجنرل سیکرٹری عماد اکبر حسان کی قیادت میں ضلع بھر سے کارکن کالج چوک میں جمع ہوگئے اور بعدازاں قافلے کی شکل میں اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئے قبل ازیں مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمان نے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں محب وطن پاکستانیوں کی پھانسیوں کو ریاستی دہشت گردی قراردیتے ہوئے حکومت سے معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھانے کا مطالبہ کیا اورکہاکہ بنگلہ دیش میں ان لوگوں کو ظلم اوربربریت کانشانہ بنایاجارہاہے جنہوں نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیاہے ۔
تازہ ترین