• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کےحلقہ 6 میں پولنگ کا آغازہوگیا

Hunza 6 Polls In Gilgit Baltistan Starts
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حلقہ جی بی ایل اے 6 ہنزہ میں ضمنی انتخاب کے لیے میلہ سج گیا ہے ۔ہنزہ کی کل آبادی 74 ہزار نفوس پر مشتمل ہے اور یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 36ہزار 392 ہے جن میں 17ہزار 461خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

ضمنی انتخاب کیلیے 58 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں اس حلقے سے مسلم لیگ ن کےامیدوار میرغضنفرعلی خان کامیاب قرارپائےتھے۔

اکتوبر 2015میں میرغضنفرعلی خان کوگلگت بلتستان کا گورنر تعینات کردیاگیا جس کے بعد سے یہ نشست خالی ہے ۔یہاں مختلف وجوہات کی بنیاد پر 3 مرتبہ ضمنی انتخاب ملتوی ہوچکا ہے ۔

حلقے میں پاکستان مسلم لیگ ن نے گورنر گلگت بلتستان میرغضنفرعلی خان کے صاحبزادے شاہ سلیم خان کو اپنا امیدوار نامزد کیاہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق اسپیکر وزیر بیگ اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عزیزاحمد امیدوار ہیں ۔ آزاد امیدوار کرنل (ر) عبید اللہ بیگ اور مسلم لیگ ن کے امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ۔
تازہ ترین