• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کا امیدوار کامیاب

ہنزہ ( نامہ نگار) جی بی ایل اے 6 کی خالی نشست کے ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ کے شاہ سلیم خان 4679 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار کرنل عبیداللہ 4025 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر جبکہ نیک نام کریم 2408 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ حلقے کے 64 پولنگ سٹیشنز میں ٹرن آئوٹ چالیس فیصد سے بھی کم رہا۔ جی بی ایل اے 6 کی نشست میر غضنفر علی خان کے گورنر گلگت بلتستان بننے کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر اب ان کے بڑے صاحبزادے پرنس شاہ سلیم خان کامیاب ہوئے ہیں۔ اس حلقے سے جنرل الیکشنز میں میر غضنفر علی خان نے 10ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے تھے تاہم ضمنی انتخاب میں ان کے صاحبزادے کو نصف سے بھی کم ووٹ ملے ہیں۔ واضح رہے گورنر گلگت بلتستان کی بیگم اور پرنس شاہ سلیم خان کی والدہ خواتین کی مخصوص نشست پر قانون اسمبلی کی ممبر ہیں اور اب تاریخ میں پہلی بار ماں اور بیٹا دونوں اسمبلی کے ممبر بن گئے ہیں۔
تازہ ترین