• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 19 ستمبر تک ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت گزشتہ روز بھی بغیر کسی کارروائی کے 19ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، ہفتہ کوانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے پونے نو برس پرانے اس کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ استغاثہ کے بظاہر آخری گواہ انسپکٹر الیاس کے دوبارہ بیان پر اعتراض کرتے ہوئے وکیل صفائی ملک جواد خالد نے ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا اور ہائی کورٹ نے جولائی میں دائر کی جانے والی اس درخواست پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، جس پر ٹرائل کورٹ نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 19ستمبر تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین