گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں عیدالاضحی کے موقع پرٹرانسپورٹرز نے از خود کرایوں میں اضافہ کردیا، لاری اڈا گجرات کے ٹرانسپورٹرز نے عید کے موقع پر اپنے گھروں کو جانے والے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنا شروع کر دیا، یہاں سے مختلف شہروں لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، کھاریاں، لالہ موسیٰ، سرائے عالمگیر، چکوال، میرپورآزاد کشمیرجانے والے مسافروں سے مقررہ کرایوں سے زیادہ وصول کئے جا رہے ہیں، مقامی انتظامیہ کے مطابق زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔