گجرات (نمائندہ جنگ) سیشن کورٹ اورضلع کچہری کی سکیورٹی کا جائزہ اجلاس زیرصدارت سیشن جج طارق افتخار احمد ہوا، جس میں ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ڈی پی اوسہیل ظفر چٹھہ، صدربار ایسوسی ایشن عمران اورسیکرٹری بار ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کچہری کی چار دیواری کے اوپر جہاں درکار ہو خاردار تار لگائی جائے گی، اسی طرح ڈی سی او آفس اورڈی پی او آفس کے داخلی راستوں پر بیرئرز لگا کر دونوں کی انٹری ضلع کچہری سے الگ کر دی جائے گی۔