ملتان(سٹاف رپورٹر) کوئٹہ سے چلنے والی دوسری عید سپیشل ٹرین صبح5بج کر20منٹ پر جبکہ تیسری ٹرین گزشتہ رات2بج کر30منٹ پر ملتان پہنچ گئی دوسری عید سپیشل ٹرین نے 5 منٹ سٹاپ کرنے کے بعد خانیوال‘ ساہیوال‘ اوکاڑہ‘ رائے ونڈ‘ لاہور‘ گوجرانوالہ‘ وزیر آباد‘ لالہٰ موسی‘ جہلم کے راستے شام7;30منٹ پر راولپنڈی پہنچ کر اپنا سفر ختم کردیا چوتھی عید سپیشل ٹرین آج راولپنڈی سے لاہور جبکہ پانچویں لاہور سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہونگی۔