عید کے دوسرے دن فیصل آباد ،چنیوٹ ، گوجرانوالہ اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا،باغات اور چڑیا گھر میں صبح سویرے ہی رش لگ گیا۔
پنجاب کے علاقوں فیصل آباد،لاہور اور چنیوٹ میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا، بڑی تعداد میں بچے اپنے بڑوں کے ساتھ چڑیا گھر اور باغات پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مزے مزےچیزیں کھائیں اور خوب لطف اندوز ہوئے۔
لاہور میں گہرے بادل چھاگئے جس کے بعد علامہ اقبال ٹاؤن، جوہر ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش نے عیدکامزہ دوبالاکردیا ہے۔