• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر چمن سمیت مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ

Load In Different Areas Of Chaman On Eid
وزارت پانی وبجلی کی جانب سے عید کے موقع پر بجلی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلان پر عمل نہ ہو سکا ہے، چمن سمیت مختلف علاقوں میں 16 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

چمن سمیت شمالی بلوچستان کے تمام اضلاع میں آج دوسرے روز بھی طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے،شہر بھر میں 16 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی نہ صرف عید خوشیاں متاثر ہوئیں ، بلکہ قربانی کا گوشت بجلی نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔

کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ چمن میں 6 گھنٹے دن کو اور 10 گھنٹے رات کو لوڈشیڈنگ کی جارہی ہےجبکہ رات 12 بجے سے دن 10 اور دوپہر ایک بجے سے شام 7 بجے تک لوڈشیڈنگ ہو گی۔

چمن کے عوام نے وزارت پانی وبجلی سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلان پر عمل یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین