مردان (نمائندہ جنگ) مردان میں عیدالاضحٰی کے دوران فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 2بچیوں سمیت4افراد جاں بحق جبکہ ایک کم سن بچہ زخمی ہوگیا ۔ فائرنگ کا واقعہ علاقہ امان کوٹ میں مستورات کے تناز عہ پرپیش آیاجس پر مبینہ ملزموں نے فائرنگ کرکے مرسلین شاہ عرف مسلم کو اس وقت موت کی ابدی نیند سلادیا جب وہ اپنے تین سالہ بیمار بیٹے فلک شاہ کو ہسپتال سے واپس گھر لے جارہاتھافائرنگ سے تین سالہ بچہ لگ کر زخمی ہوگیا پولیس نے مقتول کے بھائی امین شاہ ولد زرین شاہ کے بیان پر ملزمان بھائیوں گل زرود ،خان زرود اورباچہ زرودپسران مدیر زرود اور میاں زرود لد زمرود کے خلاف مقدمہ درج کرلیاادھررستم بو نیر رو ڈپر ٹر یکٹر اور مو ٹر سا ئیکل میں تصا دم کے نتیجے میں دو بچیو ں سمیت تین افراد جا ں بحق ہو گئے پو لیس کے مطا بق ضلع بو نیر امبیلہ کے رہا ئشی کا مران ولد شیر زمان کمسن کو مل اور حمیدہ دختران ستا ر کے ہمراہ مو ٹر سائیکل پر جا رہاتھا کہ رستم بو نیر روڈ پر ٹر یکٹر نے ان کو ٹکر ما ردی جس کے نتیجے میں وہ تینوںمو قع پر جا ں بحق ہوگئے جبکہ نا معلوم ٹر یکٹر ڈرئیور جا ئے وقو عہ سے فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گیا ۔تھا نہ رستم پو لیس نے ٹر یکٹر قبضہ میں لیکر نا معلو م ڈرئیور کے خلا ف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔